تحصیل پلندری افضل آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 125 پر 25 دسمبر کو ہونے والی ری پولنگ کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
پلندری
23 دسمبر کے ٹی وی نیوز
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان نے افضل آباد تحصیل پلندری کے پولنگ اسٹیشن نمبر 125 پر 25 دسمبر کو ہونے والی ری پولنگ کے لیے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہتھیار، اسلحہ کی نمائش کسی بھی قسم کی فائرنگ اور آتش گیر مواد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے. جبکہ پولنگ اسٹیشن کی حدود سے ایک کلومیٹر تک غیر متعلقہ افراد کا داخلہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے. پولنگ اسٹیشن کی حدود میں صرف ووٹرز ہی جا سکتے ہیں. اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی نے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی نے نمب افضل آباد تحصیل پلندری ضلع سدھنوتی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 125 پر 25 دسمبر کو ہونے والی ری پولنگ کے سلسلہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اسلحہ کی نمائش اور جتھوں میں غیر متعلقہ افراد کی پولنگ اسٹیشن کی حدود سے ایک کلومیٹر تک داخلہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے. ری پولنگ کو صاف و شفاف، پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے. جاری ضابطہ اخلاق میں لوگوں کو پر امن رہنے کے لیے ضروری اقدامات کا تعین کیا گیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے. ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری حکم کے مطابق بدوں اجازت پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ اور اسلحہ برادر ساتھ رکھے جاتے ہیں جو اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اس کے تدارک کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے
جبکہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں صرف وہاں کا ووٹر ہی داخل ہو سکتا ہے
Load/Hide Comments