ویزراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا اعلان کر دیا
ویزراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا اعلان کر دیا
مطفرآباد (کے ٹی وی نیوز)
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آذاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس
اجلاس میں ریاست میں سرکاری رعایتی آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آذاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی بحران کے باوجود کم آمدنی والے عوام پر آٹے کا بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا نیا اضافہ واپس لے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں پنجاب اورکے پی کے سے بھی کم قیمت پر آٹا دے رہے ہیں۔ حکومت کسانوں کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد میں بھی سبسڈی دے رہی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مقامی طور پر گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کسانوں کو سہولیات دے رہی ہے۔ ضرورت مند طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تعین پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مالی طور پر مستحکم طبقہ سبسڈی والا آٹا ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کردار ادا کریں۔
یاد رہے حالیہ آٹے کی قیمتوں کے اضافے کیخلاف آزادکشمیر بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا پونچھ سدھنوتی میں بھی احتجاجی مہم شروع ہو گئی تھی اس سے قبل بھی آٹے کی زائد قیمتوں کیخلاف مسلم لوگ نون کی دور حکومت میں آٹے کیخلاف تحریک کا سلسلہ شروع ہوا تھا پلندری تراڑکھل بلوچ،اور پونچھ کے دیگر شہروں میں شدید احتجاج ہوئے حکومت نے آٹے کی پرانی قیمتوں کا بحال رکھنے کا فیصلہ کر دیا