پلندری جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خلقہ پلندری کے زیر اہتمام “جیے بھٹو طلبہ کنونشن“` کا انعقاد

پلندری جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خلقہ پلندری کے زیر اہتمام “جیے بھٹو طلبہ کنونشن“` کا انعقاد جس کی صدارت رہنما پی ایس ایف سردار طیب ظہیر نے کی.

مہمان خصوصی مرکزی رہنما پی ایس ایف سردار وقاص قیوم اور سردار عقیل عارف ایڈوکیٹ تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر مسٹ کیمپس سردارسفیان عثمانی نے ادا کیے

طلبا نے شدید موسمی حالات کے باوجود عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جو کہ یونیورسٹی گیٹ سے کمیونٹی ہال پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جہاں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار غازی منظور صاحب کی قیادت میں مادر پارٹی نے طلبا کو بھرپور خوش آمدید کہا، جس میں سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رپیس انقلابی خنیف تبسم سردار منیر اعظم سردار ہارون منظور سردار صغیر سردار زکی انعام علی سردار واجد عزیر سردار خفیظ سردار زولفقار سردار عنصر جمیل کیانی سمیت نو منتخب کونسلرز شامل تھے

کنونشن سے ممبر سی ای سی کامریڈ الطاف بشارت اور سیکرٹری جرنل پی پی سدھنوتی کامریڈ ندیم طاہر نے بطور گیسٹ سپیکر خطاب کیا

اس کے علاوہ سردار احمد نزیر سردار عثمان خلیل سردار روہیب رہیس سردار غیاث انور سردار عادل سردار زریاب سردار عمار سدوزئی سردار حسنین سردار عبداللہ شاید سردار سانول سردار ذوالقرنین الحق اور دیگر نے خطاب کیا
کنونشن میں طلبا یونین کی بحالی طلبا کو اداروں میں درپیش چیلنجز موجودہ دور میں طلبا کے سیاسی کردار سمیت مرکزی کنونشن PSF کے حوالے سے سہر حاصل گفتگو ہوئی

اس موقع پہ طلبا کی ایک بڑی تعداد نے جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹ فیڈرشن میں باقائدہ شمولیت اختیار کی اور اس بات کی تائید کی کے Jkpsf ہر ایشو پہ طلبا کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے اور ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے

نوٹ:- اس کنونشن میں شرکت کے لیے آتے ہوئے ہم نے اپنے ساتھی کو کھو دیا جو کہ ایک خادثے کی نظر ہو کہ اس ترنگے جھنڈے پہ قربان ہو گیا لیکن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ارباب کی راہ ہماری ہے جدوجہد جاری ہے

علم جدوجہد انقلاب