تراڑکھل ایکشن کمیٹی کا کل جماعتی اجلاس 4مئی تک حکومت کو ڈیڈ لائن شہر کی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ

تراڑکھل ایکشن کمیٹی کا کل جماعتی اجلاس 4مئی تک حکومت کو ڈیڈ لائن شہر کی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
تراڑکھل (عبید سدوزئی )

تراڑکھل انجمن تاجران،ٹرانسپورٹ یونین،ایکشن کمیٹی اور کل جماعتی اجلاس تراڑکھل ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں جمعرات 4مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئ ۔انتظامیہ اور محکمہ شہرات تراڑکھل شہر کی روڑ کا کام شروع کروایں بصورت دیگر جمعرات کو11 بجے میٹنک ہوگی اور اگلے دن شہر کی روڈ اور دیگر ایشوز جس میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تراڑکھل،تراڑکھل تا ترپی منجھاڑی بالوہ سون روڑ، تراڑکھل تا پلنددی روڑ ٹنگی گلہ بیتراں روڑ ،ڈنہ پوٹھی میر خان تا پلنددی روڑ ،ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت ،تراڑکھل رنگ روڑ اور دیگر چیزوں کے متعلق شٹرجام پیہ جام ہیڈتال کا آغاز کیا جائے گا۔

تراڑکھل ریسٹ ہاوس ایکشن کمیٹی کا اجلاس


کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران سردار شبیر کا کہنا تھا تراڑکھل بازار کی مین سڑک دس سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے سابقہ حکومت مسلم لیگ نون کے دور میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وعدہ کیا تھا جسکی وجہ سے مسلم لیگ نون کی بھرپور حمایت کی تھی لیکن تمام عودے ادھورے رہے اُن کا کہنا تھا شہر کا کاروبار اس روڈ کیوجہ سے بہت متاثر ہے