ٹراڑکھل کے ٹی وی نیوز کی خبر پر مقامی انتظامیہ کا ایکشن گراٹہ پار آبشار کا پانی کھول دیاگیا

ٹراڑکھل کے ٹی وی نیوز کی خبر پر مقامی انتظامیہ کا ایکشن گراٹہ پار آبشار کا پانی کھول دیاگیا
ٹراڑکھل :کے ٹی وی نیوز
تفصیلات کے مطابق سدھنوتی تراڑکھل کی خوبصورت آبشار جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آبشار کو دیکھنے آتے ہیں وہاں کچھ لوگ پانی روک کر پن چکی کا کاروبار کر رہے تھے جسکی وجہ سے آبشار میں پانی نا ہونے کیوجہ سے دو دراز سے آنے والےسیاح پریشان تھے مقامی انتظامیہ
‎ جس میں تحصیلدار تراڑکھل سردار عثمان اخلاق، ،چئرمین ٹاوٴن تراڑکھل رائے ابرار حفیظ، چئرمین زکواة ضلع سدھنوتی سردار اسد عبداللّٰہ ہمراہ وفد ٹاوٴن کونسلر سردار گلفراز،مرکزی رہنما مسلم لیگ ن ماجد سردار،سردار ناصر،ٹاوٴن کونسلر چوہدری اسحاق اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع کا معائنہ کرتے ہوئے

پن چکی چلانے والے معین گجر کا انتظامیہ ٹائمنگ کیلے آگاہ کرتے ہوئے
متعلقہ فریق معین گجر کو خبردار کرتے ہوئے نظامتِ اعلٰی سیاحت و آثارِ قدیمہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے نوٹیفکیشن کے تحت صبح 8بجے سے رات 8بجے تک آبشار کے پانی کو بند کرنے یا اس کا روخ تبدیل کرنے پر قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔
تراڑکھل گراٹہ پار آبشار پر مقامی انتظامیہ کا گروپ فوٹو
اس کے علاوہ آبشار کی طرف جانے والی پائپ لائنوں میں ڈالے گئے پتھروں کو فوری طور پر نکالنے کا حکم دیا تاکہ نا ہی آبشار کا بہاو متاثر ہو سکے اور نا ہی سیاحوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ہو۔ٹورسٹ کی شکایت پر انتظامیہ نے یقین دلایا کہ آج سے یہاں پولیس اہلکار تعینات کیا جائے جو سیاحوں کی حفاظف اور آبشار پر ہونے والے ہر نا خوشگوار واقعہ پر نظر رکھے گا۔چئرمین ٹاون ابرار حفیظ نے آبشار کے لیے فنڈ مختص کرنے کا وعدہ کیا اور جلد اس جگہ پر پارکنگ،جھولے اور بینچز لگوا کر پارک کی شکل دینے کا یقین دلایا۔
سیاحوں نے انتظامیہ کے اس کاروائی کا خیر مقدم کیا
عبید سدوزئی کے ٹی وی نیوز تراڑکھل