آزادکشمیر میں زونگ کی ناقص سروس کے خلاف ٹیم کشمیر کے نوجوانوں نے احتجاج کیلئے کمر کس لی

تفصیلات کے مطابق (رپورٹ عاطف بلوچ ) ٹیم کشمیر کی جانب سے زونگ نیٹ ورک کے خلاف ٹویٹر پر احتجاج کا اعلان کر دیا پاکستانی وقت کے مطابق منگل کے روز شام چھ بجے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلے ٹیوٹر پر ہیش ٹیگ #Zong4G_Blackout_inAJKکے ساتھ احتجاج ریکارڈ کروائیں گئے.
ٹیم کشمیر کے منتظمین نے کے ٹی وی کو بتایا ہے کہ زونگ انٹرنیٹ سروس فور جی کے نام پر عوام کا استحصال کر رہا ہے ، فور جی کے پیسے وصول تو کیے جا رہے ہیں لیکن سروس ٹو جی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ ان لائن کلاسزز کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جسکی وجہ سے شدید پریشان ہے
دنیا اسوقت فائیو جی تک پہنچ چکی ہے ہم آج بھی تھر جی اور فور جی کیلے احتجاج کر رہے ہیں کے ٹی وی کو منتظمین نے بتایا ہے کہ ہمارا احتجاج اسوقت تک جاری رہے گا جب تک آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں زونگ کی طرف سے انٹرنیٹ کی معیاری سروس فراہم نہیں‌کی جاتی . ٹیم کشمیر کے منتظمین نے کے ٹی وی کو بتایا ہے کہ منگل کے روز ٹویٹر پر متعلقہ اتھارٹیز کو متنبع کیا جائے گا اگر نوٹس نہ لیا گیا تو زونگ کے خلاف احتجاج ریاست گیر احتجاج شروع کر دیا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں