تراڑکھل ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ ہزاروں لوگ شامل پولیس نے بنجوسہ کے قریب مارچ کو روک دیا، تصادم کا خطرہ

تراڑکھل (نمائندہ کے ٹی وی) ایکشن کمیٹی تراڑکھل کا لانگ مارچ تراڑکھل سے مظفرآباد کیلے بارہ بجے شہر سے قافلہ کی صورت میں نکلا جس کے بعد کوٹیرہ سے آگے بنجوسہ کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جنھوں نے شرکاء مارچ کو روک لیا. شرکاء احتجاج نے کوٹیرہ میں دھرنا دے دیا، شرکاء کا کہنا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ پر امن ہے لہذا ہمیں مشتعل نا کیا جائے انتظامیہ سے مزاکرات جاری ہیں.

شرکاء لانگ مارچ نے کے ٹی وی کو بتایا کہہ ہمارا یہ احتجاج پر امن ہے اور تراڑکھل میں صحت کی عدم

دستیابی پر ہے پولیس کی اتنی کثیر نفری سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم حکومت گرانے جا رہے ہیں

احتجاج میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے اور وزیر صحت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی جاری ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو شرکاء مارچ اور پولیس کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں